جانئے کھیروں کے انہونے فائدے

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 11:30am

oimuchim_cucumber

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس کو کھیرے پسند نہیں ہوں۔یہ انتہائی لزیزسبزی ہوتی ہے ، اس کوسلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس کو با آسانی اُگایا بھی جا سکتا ہے۔

لیکن کھانے کے ساتھ ساتھ کھیرے کے کئی طرح کے جوس وغیرہ بھی پیئے جاتے ہیں،اس سے معد ے کو بھی کافی افادیت ملتی ہے۔ کھیروں کے مزید اور کیا کیا فائدے ہیںآئیے جانتے ہیں۔۔۔

٭ کچے اور بغیر چھلکے اترے ہوئے کھیروں میں وافر مقدار میں پوٹاشیم ، وٹامن کے، وٹامن سی اور اس کے علاوہ میگنیشیم اور وٹامن اے بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔

٭ اگر آپ بہت تھکن محسوس کر رہے ہوں تو کوئی کیفین لینے کے بجائے آپ ایک کھیرا کھا لیں ،کیونکہ ا س میں بڑی تعداد میں کاربوہائڈرٹس اور وٹامن اے موجود ہوتے ہیں۔

٭ اگر آپ کو اپنی کیاروں میں سے کیڑے بھگانے ہوں تو اپنی کیاریوں میں کھیروں کے ٹکڑوں کو رکھ دیں، اس سے آپ کی کیاریوں میں سے سارے کیڑے دور بھاگ جائیں گے۔

٭اگر آپ کو بھوک لگی ہواور آپ زیادہ کیلوریز والا کھانا کھانا نہیں چاہتے تو اس کے لیے بیسٹ آپشن کھیرا ہے، کیونکہ کھیرے بیسکٹ، چپس وغیرہ سے زیادہ صحت مند چیز ہے اور اس میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتی ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا پیٹ بھی بھرپور بھر جائے گا۔

٭ کیا آپ جانتے ہیں کہ کھیروں کے ذریعے آپ اپنے جوتے بھی پالش کر سکتے ہیں۔اگر آپ کھیرا کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو اپنے جوتوں پر لگائیں ، اس سے آپ کے جوتے ایک دم چمکدار بن جائیں گے۔

٭ اگر آپ اپنا اسٹرس ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک پتیلے میں کھیروں کو ڈالیں اور اس کو ابال لیں۔ اب اس پانی سے بھانپ لے لیں۔ اس سے آپ کی دن بھر کی تھکن سمیت ہر قسم کا اسٹرس بھی دور ہو جائے گا

٭ کھیرا کھانے سے آپ کے منہ کی بدبو بھی دور ہوتی ہے۔

٭ اس کے علاوہ اسٹیل کے برتنوںکی رونق واپس لانے کے لیے بھی کھیرے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ آپ کھیروں کے ٹکڑوں کو برتنوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے رکھ دیں،اس کے بعد برتن کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔اس عمل سے آپ کے تمام اسٹیل کے برتن چمکنے شروع ہو جائیں گے۔

٭ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے ہیں اور ان کو دیواروں پر لکھنے کا بہت شوق ہے تو اب پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کھیرے سے آپ دیواروں پر لگے مارکر، کیریون اور پین کے نشانات با آسانی مٹا سکتے ہیں۔