ایجادات جنہوں نے دنیا کا رخ بدل دیا

اپ ڈیٹ 17 فروری 2016 10:25am

admin-ajax

انسان اشرف المخلوقات اپنی ذہانت اور عقلمندی کے سبب ہے۔ شکار کے لیے پتھر کی نوک دار چیز کے بنانے سے لے کر مریخ تک پہنچنے تک کے سفر میں سائنس نے اپنی ایجادات کے سبب دنیا میں انقلابی تبدیلی برپا کی ہے۔

سائنس کی چندایجادات درج ذیل ہیں۔

انٹرنیٹ

internet
انٹرنیٹ کسی تعرف کا محتاج نہیں۔ دنیا بھر کے کمپیوٹر ز کے رابطے کا عالمی نظام جوانٹرنیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے زیر استعمال ہے۔

لائٹ بلب

bulb
ٹھامس ایڈیسن کی ایجاد نے دنیا کو رات میں بھی روشن کر دیا۔ دن ڈھلنے کے ساتھ پہلے مصروفیات بھی ختم ہو جایا کرتی تھیں مگر لائٹ بلب کی ایجاد نے دنیاکو رات میں مصنوعی دن بنانے کا جواز دیا۔

ٹیلی فون

tele
اٹھارہ سو چھہتر میں گراہم بیل کے ہاتھوں ایجادہونے والے ٹیلی فون نے آواز کو ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچا کر دنیا کی آسانیوں میں اضافہ کیا۔

پہیا

wheel
تین ہزار پانچ سو سال قبل مسیح پہیے کی ایجاد سے قبل انسان نہایت دشوار زندگی گزارتا تھا ۔ پہیے کی ایجاد نے انسان کی معاشی زندگی کو بدل ڈالا اور تجارتی اعتبار سے اس کے محدود ہونے کو ختم کیا۔