بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹرکا حادثہ،چھ اہلکار زخمی

شائع 13 دسمبر 2015 05:59pm

1

آواران : فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بلوچستان کے شہر آواران میں فوجی ہیلی کاپٹرنے ایف سی کیمپ سے پرواز کی، پرواز کے چند منٹ بعد ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکارہوگیا، حادثے کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی کمانڈر کرنل جہانگیر،میجر منصور،میجر ناصر، حوالدار مشتاق، سپاہی صغیر شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔