بابائے اردو مولوی عبدالحق کی ستاونویں برسی

شائع 16 اگست 2018 04:05pm

abdulhaqimage

وفاقی جامعہ اردو میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 57 ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی، مئیر کراچی وسیم اختر نے آئیندہ بجٹ میں جامعہ کےلیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 57 ویں برسی کے موقع پر جامعہ اردو میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں مئیر کراچی وسیم اختر وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین، سمیت شعبہ ادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ جامعہ اردو میں فنڈز کی کمی اور اس کی صورتحال بالکل بلدیہ کراچی جیسی ہے انھوں نے آئیندہ بجٹ میں اس یونیورسٹی کےلیے بجٹ شامل کروانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج نیوز سے گفتگو کرتےہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر الطاف حسین کا کہناتھا کہ مولوی عبدالحق کی اردو زبان کے لیے کی گئی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، نہ صرف برسی بلکہ عام دنوں میں بھی بابائے اردو کی یاد کو مناتے رہنا چاہیئے۔

تقریب سے نامور مقررین اور شعبہ ادب سے وابستہ شخصیات نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مولوی عبدالحق کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔