سیاست سے ڈر لگتا ہے: عامر خان

شائع 17 ستمبر 2018 09:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پانی اور جنسی استحصال جیسے سماجی مسائل پر آواز اٹھانے والے بولی ود سپر اسٹار عامر خان سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

بولی ود کے 53سالہ اداکار کا کہناتھا کہ وہ اس خیال سے ڈرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ فلموں سے زیادہ اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

ایک موقع پر عامر خان کا کہنا تھا میں سیاستدان نہیں بننا چاہتا، میں اس مقصد کیلئےنہیں ہوں۔ میں ایک کمیونیکیٹر ہوں۔ مجھے سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔ مجھے سیاست سے ڈر بھی لگتا ہے، کسے نہیں لگا؟

انہوں نے مزید کہا اس لیے میں اس سے دور رہتا ہوں۔ سیاست میرے لیے نہیں ہے۔ میں لوگوں کو محظوظ کرنا چاہتاہوں۔ مجھے لگتا ہے میں لوگوں کیلئے بحیثیت تخلیقی شخص، سیاستدان ہونے کے مقابلے میں زیادہ کچھ کرونگا۔

بولی وڈ سپراسٹار پچھے تین سالوں سے مہارشٹر میں اپنی پانی فاؤنڈیشن کے تحت لوگوں میں پانی بچانے کی آگہی پہنچارہے ہیں۔

عامرکا کہنا تھا کہ پانی بحران کا مسئلہ صرف تب حل کیا سکتا ہےجب لوگ اس مسئلے کو اپنا مسئلہ مانیں۔

عامر خان کو آئندہ فلم ٹھگز آف ہندوستان میں امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے ہمراہ دیکھا جاسکے گا۔

Zee News بشکریہ