کراچی: بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات، پولیس چیف متحرک

شائع 24 ستمبر 2018 05:25pm

pp

کراچی: کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات کے خلاف پولیس چیف متحرک ہوگئے۔ سی پی ایل سی اور دیگر کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن رسپانس سینٹر قائم کردیا گیا۔

کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کا معاملہ پولیس چیف میدان میں آگئے

صدر ویمن تھانے میں چائلڈ پروٹیکشن رسپانس سینٹر قائم کردیا۔

پولیس چیف نے بتایا رواں سال بچوں کےلاپتہ ہونے کے 146 کیس رپورٹ ہوئے، جس میں سے صرف 8 اغوا کے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر کیسز میں معلوم ہوا لڑکا لڑکی کی وجہ سے گھر چھوڑ گیا

کچھ گھریلو مسائل کا شکار تھے،،لاپتہ ہونے والوں میں لڑکیا صرف 17فیصد تھیں۔

کراچی پولیس چیف نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں سے شفقت برتیں، گمشدگی کی رپورٹ کیلیے رسپانس سینٹر کی ہیلپ لائن 1138پرفوری رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو قانونی اور نفسیاتی سپورٹ بھی دی جائے گی۔