سشمیتا کو خود سے 15 سال چھوٹا لڑکا مل گیا؟

شائع 20 اکتوبر 2018 07:33am

00

سابقہ مِس ولڈ اور بولی وڈ کی خوبرو حسینہ سشمیتا سین کی شادی کے چرچے اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں میں گردش کرتے رہتے ہیں، 43 سالہ اداکارہ اب تک اپنی مرضی کا دولہا ڈھونڈنے میں ناکام لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سابقہ مِس یونیورس کو خود سے 15 سال چھوٹا لڑکا شادی کے لئے مل گیا ہے تاہم اب تک اس بات کی کسی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

21

بھارتی شوبز انڈسٹری میں آج کل ایک نیا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے، سب سے پہلے پریانکا اور نِک جونز کی جوڑی منظر عام پر آئی دونوں کی عمر میں تقریبا 10 سال کا فرق ہے۔

Image result for Rohman Shawl

اس کے بعد مِلند اور انکیتا منظر عام پر آئے، ان دونوں کی عمر میں تو آدھا فرق ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 43 سالہ سشمیتا بھی خود سے 15 سال چھوٹے لڑکے کے ہمراہ ڈیٹنگ کررہی ہیں۔

Image result for Rohman Shawl

سشمیتا کو لے کر یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ وہ روہمن شال نامی ایک نوجوان ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں، دونوں کی ملاقات 2 ماہ قبل ایک فیشن شو میں ہوئی اور وہیں سے دونوں کے درمیان قربتوں کا آغاز ہوا۔

ان دونوں کو ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے اس کے علاوہ وہ سشمیتا کے گھر بھی تواتر سے آتے رہتے ہیں، سشمیتا کی دونوں لے پالک بیٹیوں کے ساتھ بھی ان کا بانڈ قابل دید ہے۔ سابقہ مِس یونیورس اب روہمن شال کے ساتھ اچھا خاصا وقت گزارتی ہیں۔

Image result for Rohman Shawl with sushmita daughter

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے رشتے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت لگتا ہے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ دونوں کے تعلقات دوستی سے کچھ بڑھ کر ہی ہیں۔

سشمیتا کے نام کو اس سے قبل بھی متعدد ناموں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے جن میں ہدایتکار وِکرم بھٹ، پاکستانی لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، سبیر بھاٹیا، اداکار رنبیر ہودا اور مدثر عزیز شامل ہیں۔