انو ملک کو 'انڈین آئیڈل' سے کِک آؤٹ کردیا گیا
بولی وڈ کے شہرت یافتہ میوزک کمپوزر انو ملک پر خواتین کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد ریالٹی شو 'انڈین آئیڈل' سے باہر کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ گلوکار انو ملک پر 'انڈین آئیڈل 5' کی ایک سابق ٹیم ممبر سمیت متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، اس تمام تر صورتحال کے بعد سونی ٹیلی ویژن کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ انو ملک بحیثیت جج 'انڈین آئیڈل' کا حصہ نہیں ہوں گے۔
![]()
پروڈیوسر ڈینیکا ڈی سوزا نے کچھ دنوں قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ سنہ 2010 میں انہوں نے انو ملک کے ساتھ ایک برس تک ریالٹی شو 'انڈین آئیڈل' میں کام کیا تھا، لیکن اس دوران انو ملک کا رویہ سب کے سامنے غیر اخلاقی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سینیئرز کو بھی اس بات کا علم تھا تاہم وہ انجان بنے رہے۔
واضح رہے انو ملک پر سب سے پہلے جنسی ہراسانی کا الزام 'امبر سریا'، 'بولو نا' اور 'روپّیا' جیسے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ سونا موہاپترا نے عائد کیا تھا، بعدازاں شویتا پنڈت بھی میدان میں آئیں۔
Had to go back to my worst memory as a teenage girl today to write this and speak up - its now or never. This is my #MeToo and have to warn young girls about #AnuMalik & let you know your #TimesUp @IndiaMeToo
Thank you @sonamohapatra for speaking up about him & supporting this pic.twitter.com/e261pGQyEq— Shweta Pandit (@ShwetaPandit7) October 17, 2018
<script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>
دوسری جانب انو ملک جنسی ہراساں کیے جانے کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔