دنیا کے 7 امیر ترین جادوگر
جادوگری کا ہنر بہت ہی کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے اور پوری دنیا میں بہت سے جادوگر ہیں جو اپنی مہارت سے شائقین کو جادوگری کے جلوے دکھاتےہیں تو یہاں ہیں وہ 7 امیرترین جادوگر جو دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں۔
ڈیرن براؤن
ڈیرن براؤن برطانوی جادوگر ہیں ان کی جادوگری کے جلوے نیٹ فلیکس پر موجود ہیں۔یہ دنیا کے 7 وے امیر ترین جادوگر ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 8 ملین ڈالر ہے ۔
مائیکل کاربونارو
مائیکل کاربونارو امریکی جادوگر ہیں اور ان کا ٹی وی پر مائیکل کاربونارو ایفیکٹ کے نام سے پروگرام آتا ہے اور ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 8.5 ملین ڈالر ہے ۔ یہ دنیا کے چھٹے امیر ترین جادوگر ہیں ۔
دی اِ لُوژنسٹ
دی اِ لُوژنسٹ دینا بھر میں 350 سے زائد جادو کے پروگرام کرتے ہیں اور امریکا گاٹ ٹیلنٹ اپنی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر چکے ہیں ۔ان کی سالانہ آمدنی 12 ملین ڈالر ہے ۔ یہ دنیا کےپانچوے امیر ترین جادوگر ہیں۔
ڈیوڈ بلین
ڈیوڈ بلین امریکی جادوگر ہیں اور دنیا بھر میں اپنی جادوگری اور اِ لُوژن کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ ڈیوڈ بلین نجی پروگرامز کرتے ہیں، ان کی سالانہ آمدنی 13.5 ملین ڈالر ہے اور یہ دنیا کےچوتھے امیر ترین جادوگر ہیں ۔
کرس اینجل
کرس اینجل امریکی جادوگر ہیں اور زیادہ تر کمائی لاس ویگاس میں ہی کرتے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 16 ملین ڈالر ہے اور یہ دنیا کےتیسرے امیر ترین جادوگر ہیں۔
پین اور ٹیلر
پین اور ٹیلر دونوں ہی امریکی جادوگرہیں یہ پانچ دن لاس ویگاس میں کام کرتے ہیں اور 2 دن برطانیہ میں جادو کے جلوے دکھاتے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 30 ملین ڈالر ہے اوریہ دنیا کےدوسرے امیر ترین جادوگر ہیں۔
ڈیوڈ کوپر فیلڈ
ڈیوڈ کوپر فیلڈ امریکی جادو گر ہیں اور انہوں نے ایم جی ایم میں 670 سے زائد پروگرام کئے ہیں ان کی سالانہ آمدنی 61ملین ڈالر ہے ۔یہ دنیا کے سب سے امیر جادوگر ہیں اور انکے جادو دیکھنے کے لئے بھاری رقم کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔