مومنہ مستحسن نے کوکو کورینہ کا نیا ورژن جاری کردیا
مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو سے پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کی اور راحت علی کے ساتھ آفرین آفرین گانے نے ان کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔ تاہم حال ہی میں مومنہ نے کوک اسٹوڈیو میں کوکو کورینہ کا ریمیکس گایا لیکن اسکو کافی پذیرائی نہ مل سکی ۔
مگر اس بار انہو ں نے ایک بار پھر نئے انداز میں کوکوکورینہ کو گایا ہے جو کہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اس بار انہوں نے اس گانے کو اکیلے گایا ہے جس پر کچھ لوگو ں نے ان کو سراہا ہے اور بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
مومنہ نے گانے کے دوسرے ورژن کو انسٹا گرام پر صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ۔
View this post on InstagramAik maheena of trolling ki khushi mai, iak aur tohfa 🌹 😏😉😂 with love, M. ♥️ #KoKoKorina #LeoTwins

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔