کراچی، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

شائع 09 دسمبر 2018 06:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد میں موسم ابر آلود ہے اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے، جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔