Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کچے چاولوں کے حیرت انگیز فوائد

شائع 21 دسمبر 2018 02:28pm

rirceimage

چاول کا استعمال زیادہ تر لوگ بریانی یا پلاؤ بنانے کے لئے کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ معمولی سے نظر آنے والے چاول کے دانے کیا کچھ کر سکتے ہیں ؟

سوال مشکل ضرور ہے  لیکن  حقیقت میں چاول آپ کے  برتنوں کو چمکا سکتے ہیں ، پٹھوں کا درد دور کر سکتے ہیں  اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی  بلکہ ایک مٹھی کچے چاول کئی پریشانیاں ختم کر سکتے ہیں ۔اصل میں کچے چاولوں سے  آپ یسا بہت کچھ کر سکتے ہیں جس کا تصور بھی  آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا۔

گیلی الیکٹرونکس  ڈیوائسز یا گیلا موبائل بچائیں

اگر موبائل فون کسی وجہ سے گیلا ہوگیا ہے یا پانی میں گر گیا ہے تو پریشان نہ ہوں ۔بس موبائل فون کی بیٹری  نکالیں  اور موبائل فون کو  برتن میں کچے چاولوں کے درمیان  دبا کر رکھ دیں  اور رات بھر پڑا رہنے دیں ، چاول موبائل کی نمی کو چوس لیں گے اور فون خشک ہوجائے گا ۔

شیشے ،دودھ کی بوتلیں  اور گلدان

پتلی گردن والے گلدان  اور دودھ کی بوتلوں کو صاف کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے  اور اسی وجہ سے ان میں جراثیم پید ا ہوجاتے ہیں  یا بوتل کے نچلے حصے میں مٹی کی تہ جمنے لگتی ہے  اور اسکا بھی آسان سا حل کچے چاول ہیں ۔ایک چمچ کچے چاول  بوتل میں ڈالیں  اور ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں ۔چاول کے دانے مٹی کی تہہ کو  صاف کردیں گے۔

چاندی کے زیور اور سلور کے برتن چمکائیں

چاندی کے زیور اور سلور کے برتن نمی کے باعث کالے ہوجاتے ہیں ، لہذٰا  انہیں ہمیشہ خشک رکھنا چاہیئے ۔چاندی یا سلور کے برتنوں اور زیورات کے پاس  ایک ڈونگے میں کچے چاول رکھ دیں ۔ ایسا کرنے سے آپ کے زیور اور برتن نئے جیسے ہوجائیں گے  ،کیونکہ چاول ہوا میں موجود  نمی کو اپنے اندر جذب  کر لیتا ہے۔