قائد اعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
زیارت ریزیڈینسی: فائل فوٹوزیارت کی قائد اعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی۔
صنوبر کے جنگلات میں گھرے ہوئے شہر زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ واقع ہے
جہاں 1948 میں قائداعظم نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں قیام کیا۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پرزیارت ریزیڈینسی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ جام کمال نے پرچم کشائی کی، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے شرکت کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔