گوگل ٹرانسلیشن میں سندھی اورپشتو زبانیں شامل

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 07:06am

google_3414419k

کیلیفورنیا:گوگل نے سندھی اور پشتو سمیت مزید تیرہ زبانوں کو اپنے ترجمے کے سافٹ ویئر میں شامل کرلیا۔ اب گوگل کے ذریعے دنیا کی ایک سو تین زبانیں ترجمہ ہوسکیں گی۔

گوگل کی جانب سے سندھی اور پشتو سمیت تیرہ زبانوں کو اپنے ٹرانسلیشن سافٹ ویئر میں شامل کرنے کے بعد مزید بارہ کروڑ افراد ایک دوسرے کی زبانیں سمجھ سکیں گے۔ گوگل پہلے ایک ارب افراد کو ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کررہی تھی،اب مزید بارہ کروڑ لوگ ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کریں گے۔گوگل نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ دس برس پہلے انگریزی،عربی، چینی اور روسی سمیت کئی زبانیں ترجمہ کی جا سکتی تھیں،اب ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پشتو پاکستان اور افغانستان اور سندھی پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی ملکوں میں لکھی اور سمجھی جا سکتی ہے۔دنیا میں چار کروڑ سے زائد لوگ سندھی بولتے اور سمجھتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ سندھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زبان ہے، اس کے ساتھ اب دنیا میں مزید لوگ ایک دوسرے کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

google1