وزیرا عظم کے مشیرشجاعت عظیم مستعفی
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ اپنے وکیل کے ذریعے کیس کا دفاع کریں گے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم نے استعفیٰ دے دیا۔ شجاعت عظیم نے استعفیٰ سپریم کورٹ کی حالیہ آبزرویشن کے بعد دیا جس میں سپریم کورٹ نے شجاعت عظیم کو ہوابازی ڈویژن سے متعلق فیصلوں سے روکا تھا۔ترجمان کے مطابق شجاعت عظیم کا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوادیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شجاعت عظیم نے معاون خصوصی کی ذمہ داریاں اعزازی طورپرقبول کیں تھیں اور وہ کوئی تنخواہ نہیں لے رہے تھے۔ ان کی کوششوں سے محکمے کی جانب سے خدمات میں بہتری آئی تھی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شجاعت عظیم اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں اپنا دفاع کریں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔