ایلیمنیٹر ون: کراچی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع 14 مارچ 2019 01:43pm

toss

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

آج کا میچ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ کل پشاور زلمی کے خلاف فائنل تک پہنچنے کی جنگ میں دو دو ہاتھ کرے گی۔