ماضی میں صرف اشرافیہ کو سہولیات فراہم کی گئیں،وزیراعظم

شائع 28 مارچ 2019 08:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو سہولیات فراہم کی گئیں، چاہتے ہیں نوجوان آئیں،قرضہ لیں اور کاروبار کریں۔

 تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو اسلام آباد میں بین القوامی ہاؤسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم 5سال میں50لاکھ گھر بناناچاہتےہیں،منصوبےکیلئےاسٹیٹ بینک مدد کررہاہے،50لاکھ گھروں کی تعمیر کاہدف حاصل کرنےمیں مشکلات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹریکچر کا فقدان ہے،منصوبےکیلئےٹاسک فورس محنت سےکام کر رہی ہے،تحریک انصاف نے5سال میں ایک ارب درخت لگائے،50لاکھ گھروں کامنصوبہ اپریل میں شروع ہوگا،منصوبےسےملک میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتےہیں نوجوان آئیں،کمپنیاں بنائیں اورکاروبارکریں،50لاکھ گھروں کی تعمیر سے40صنعتوں کوفائدہ ہوگا،ہاؤسنگ اسکیم نچلے طبقے کیلئے ہے،گزشتہ ادوار میں ہاؤسنگ اسکیمیں امیرطبقےکیلئےتھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو سہولیات فراہم کی گئیں،کچی آبادیوں کو ریگولائیزکرنےکیلئے کام کرناہے،شہروں کاپھیلاؤ روکنےکیلئےکثیرالمنزلہ عمارتیں بناناہوں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنانےکی اجازت دےرہےہیں،ایئر پورٹس کےاطراف کےعلاوہ مختلف علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتیں بنائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سےزمینیں واگزارکرائی جارہی ہیں،اسلام آباد میں بڑے بڑےقبضہ گروپ تھے،غریب آدمی اسلام آباد میں گھر بنانے کےقابل نہیں،اسلام آباد میں مہنگی زمین پر قبضہ مافیا قابض تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے،ہاؤسنگ اسکیم کم آمدن والے لوگوں کیلئے ہے،آج تک اسلام آباد کی کچی آبادیوں کیلئےمنصوبہ بندی نہیں کی گئی،اربن ہاؤسنگ کی وجہ سے ذخیراراضی کی کمی ہوئی۔