اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2019 08:03pm

rain

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار طوفانی بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں شہریوں کے لئے شدید مشکلات کھڑی کردیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر بہتے پانی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 2003 سے رہ رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو جی ٹی روڈ، ساون برج کے علاقے کی ہے۔ ذیل میں ان کا ٹویٹ ملاحظہ کریں۔