آپ پر کونسا چشمہ زیادہ جچے گا۔۔۔؟ یہاں جانئے

شائع 23 اپريل 2019 05:07am

Untitled-2

سن گلاسز یا شیڈز شخصیت میں ایک نکھار پیدا کرتے ہیں، اگر آپ گلاسز لگانے کے عادی ہیں تو آپ کی شخصیت کا انحصار آپ کی پسند پر ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسا کوئی ڈیزائن والا چشمہ لگاتے ہیں جو آؤٹ آف فیشن ہو یا آپ کے چہرے پر سوٹ نہیں کررہا تو یقیناً آپ کی بقیہ سج دھج کسی کام کی نپہیں رہے گی۔ اسی لئے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ کو کونسے گلاسز یا شیڈز استعمال کرنے چاہئیں۔

٭ کالا اور سفید فریم

Image result for Black and white combo sunglasses

یہ فیشن ایک بار پھر لوٹ کے آیا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کلر کومبو کے ساتھ متعارف ہونے والے گلاسز ایک بار پھر رائج ہورہے ہیں۔

٭ گہراسبز یا نیلا فریم

Image result for Dark green or blue frame glasses

یوں تو یہ کلرکو مبو موسم سرما میں زیادہ مقبول رہا مگر موسم کے بدلتے ہی یہ ٹرینڈ نوجوانوں کا پسندیدہ کومبو بن گیا ہے۔

٭ فیوچرسٹک میٹل فریم

Related image

اس بار دھاتی میٹریل کا فریم  Futuristicاسٹائل میں زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ اگر آپ پلاسٹک کا فریم پسند کرتی ہیں تو گول، چوکور یا کیٹ آئی شیپ میں اس کومبو کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ معیاری چشمہ سازسے مشورہ بھی کرتی جائیں اور فیصلے میں جلدی نہ کریں۔

٭ ماربل فریم

Related image

ماربل فریم والے سن گلاسز نہایت خوبصورت اور جاذب نظر ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کے چہرے کی ساخت سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو بے شک ان کا انتخاب نہ کیجئے۔

اگر آپ نے اس سال یا چندماہ پہلے بالوں میں اسٹریکنک کرائی تھی یا کلر تبدیل کیا تھا تب تو یہ ماربل فریم آپ کو اور بھی زیادہ دلفریب ظاہر کر ے گا۔یہ ایک رنگی ہی نہیں دورنگی بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

٭ ریٹرو فیوچرسٹک

Image result for Retro futuristic frame glasses

منفرد نظر آنے کا شوق تو ممکن ہے کہ آپ کو بھی ہوتو پھر ریٹروفیو چرسٹک کا انتخاب بھلا رہے گا۔ یہ آنکھوں ہی نہیں رخسار کی ہڈی تک کو سایہ مہیا کرنے والا فریم ہے۔ اس اسٹائل کے لئے کوئی ایک ڈیزائن مخصوص نہیں۔ اور نج اور براؤن ریٹر فیوچرسٹک دونوں مناسب ہیں۔

٭ احتیاطی تدابیر

ایک بار خریدا ہوا چشمہ سالہا سال تک قابل استعمال یوں نہیں رہتا کہ اس کی بناوٹ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ چشمے کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روکنے اور آنکھوں کو دھوپ سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

یوں آپ کا محفوظ ترین چشمہ بینائی متاثر کرسکتا ہے یا کم از کم چشمے کی عمر ضرور گھٹ جاتی ہے اوریہ جس مقصد کے لئے لیا گیا تھا، اس کی تکمیل نہیں کر پاتا الٹا نقصان دینے لگتا ہے۔