بگ باس 8 کی کنٹسٹنٹ رینی ڈھیانی خطرناک بیماری کا شکار

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2019 01:52pm

reene

ٹی وی کی معروف اداکارہ اور سابقہ بگ باس کنٹسٹنٹ رینی ڈھیانی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بریک اپ کے بعد گزشتہ ایک برس سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں اور ساتھ ہی ان کا چہرہ بھی مفلوج ہوچکا ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی شو میں حصہ لے کر کچھ شہرت حاصل کی تاہم جب وہ بگ باس کے سیزن 8 کا حصہ بنیں تو انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چُھوا۔

حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ایک برس سے ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ ان کا چہرہ بھی مفلوج ہوچکا ہے۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک برس قبل ان کے ساتھی اداکار للت بِشت سے ان کا بریک اپ ہوا تھا، دونوں اداکاروں نے 'قسم تیرے پیار کی' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں سمجھ ہی نہیں پائی کہ میرے ساتھ ہو کیا رہا تھا، اچانک رونا شروع کردیتی تھی، چیختی تھی اور چیزیں اِدھر اُدھر پھینکنے لگتی تھی۔ میں دماغی طور پر بیمار تھی اور خود کو نقصان بھی پہنچارہی تھی'۔