سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی مشکل میں گرفتار
سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کی فروخت کی انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے بعد اس کیس میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ دونوں شوگر ملز اومنی گروپ کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کی گئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نیب کو اس حوالے سے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اومنی گروپ کے تمام عہدے داروں سے اس حوالے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔