افغانستان بمقابلہ سری لنکا، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

اپ ڈیٹ 04 جون 2019 03:17pm
Rain in Cricket Match/ File Photo Rain in Cricket Match/ File Photo


کارڈف: افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ کے ساتویں میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم نے اب تک 33 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اس وقت وکٹ پر سورنگا لکمل اور لاستھ ملنگا موجود ہیں دونوں نے بالترتیب 2 اور 0 رنز اسکور کررکھے ہیں۔

آئی لینڈرز کی جانب سے ٹاپ تھری کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا، کوشل پریرز نے 78، کرونارتنے نے 30 اور تھریمانے نے 25 رنز اسکور کئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4 جبکہ دولت زادران، حامد حسن اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔

کارڈف: افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کارڈف: انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے7ویں میچ میں آج سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

کارڈف کے ویلز اسٹیڈیم میں افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر سکیں۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔

دونوں ٹیمیں کن کھلاڑیو پر مشتمل ہیں؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

Capture

Capture