Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

'تحقیقات ہو رہی ہیں، ان کا بہت بڑا اسکینڈل آ رہا ہے'

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2019 07:13am

Untitled-1

اسلام آباد: گزشتہ شب سینئر صحافی حامد میر کا پروگرام نجی ٹی وی سے چلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا اور اشتہارات چلنا شروع ہوگئے جس پر ملک میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے اس پروگرام میں حامد میر کے خصوصی مہمان سابق صدر آصف علی زرداری تھے، پروگرام تو پورا نشر نہ ہو سکا لیکن آصف زرداری اور حامد میر کا ایک کلپ ضرور وائرل ہو گیا ہے، جس میں سابق صدر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

آصف زرداری سینئر صحافی کو بتاتے ہیں کہ "لندن میں ایک تحقیقات ہو رہی ہیں، ان کا بہت بڑا اسکینڈل آ رہا ہے"۔

حامد میر نے کہا "عمران خان صاحب کا؟"

آصف زرداری نے تصدیقی انداز میں جواباً صرف معنی خیز "جناب" کہہ کر اکتفا کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف سید کوثر کاظمی نے اس کلپ کو ری ٹویٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ "آصف زرداری جس اسکینڈل کا اشارہ دے رہے ہیں کچھ عرصہ قبل عابد شیر علی نے بمعہ ثبوت ان حقائق سے پردہ اٹھایا تھا کہ کس طرح برطانیہ اور امریکہ میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے ملتے جلتے نام کی کمپنیاں بنا کر پیسہ یہاں سے وہاں منتقل کیا گیا اور بعد میں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں"۔

Untitled-1

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div