Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف

شائع 03 جولائ 2019 01:26pm

engnz

چیسٹرلی اسٹریٹ: میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کئے، جونی بیئرسٹو 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ جیسن رائے نے 60، کپتان مورگن نے 42، جوئے روٹ 24، اور عادل رشید ناٹ آؤٹ 16 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، ہینری اور نیشم نے دو دو جبکہ جبکہ سینٹنر اور ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک موقع پر انگلش ٹیم کا اسکور 30 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 194 رنز تھا تاہم کیوی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 305 رنز تک محدود کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div