Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

محمد عامر کا اہلیہ کے ساتھ زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 06:21am

Untitled-1

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دوست کی شادی پر ایسا زبردست کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں۔ محمد عامر کے دوست کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست کیلئے ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کی ڈانس کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلے بازوں کو تگنی ناچ نچانے والا خود بھی اچھا ڈانس کرتا ہے۔ محمد عامر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈانس سے لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ وہاں موجود ان کے دوست احباب بھی فاسٹ باوٴلر کو داد دے رہے تھے۔

ڈانس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ بہترین گیند بازی کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانس بھی کر لیتے ہیں اور دوستوں کی خوشیوں میں گھل مل جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو بہت زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کی بھی اپنے دوست کی شادی کے موقع پر ڈانس کی ویڈیو منظرَ عام پر آچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div