Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پاک بحریہ کی جانب سے اُتھل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کو 3 ملین سے زائد طبی سامان کا عطیہ

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2019 10:49am

Image result for pakistan navy logo

اُتھل: پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اُتھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کو تین ملین سے زائد طبی سامان کا عطیہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سامان میں بڑی تعداد میں ادویات، طبی آلات اور ائیر کنڈیشنر شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور عمائدین نے اظہارِ تشکر کیا۔مقامیآبادی کی جانب سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی پذیرائی اور مستقبل میں ایسے منصوبے جاری رکھنے کی اپیل کی گئی۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پاک بحریہ کے منشور کا حصہ ہے۔ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔