Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی نئی ویگو چوری

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2019 09:05am

936

کراچی: بہادرآباد سے ایم کیو ایم کے سینیر رہنما خالد مقبول صدیقی کی نئی ویگو گاڑی چوری ہوگئی

پولیس کے مطابق بہادرآباد سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نئی ویگو چوری ہوئی، گاڑی بہادرآباد میں ایم کیو ایم مرکز کے باہر پارک کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم رہنماء نے گاڑی کچھ عرصے قبل ہی خریدی گئی تھی۔
صبح 8 بج کر 16 منٹ پر مرکز کے باہر سے گاڑی چوری کی گئی جبکہ گاڑی ایم کیو ایم پاکستان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

تاہم پولیس نے مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی۔