Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانور لے آئے

شائع 04 اگست 2019 12:58pm
قومی کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانوروں کے ہمراہ قومی کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانوروں کے ہمراہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سر فراز احمد عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے تگڑے جانور لے آئے۔

 


اپنے ٹوئیٹر پیغام پر سرفراز احمد نے قربانی کے جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوشیئر کردیں، سرفراز لکھتے ہیں ’’تیاریاں مکمل ہیں، اسٹیج سج چکا ہے، بس عید قرباں کا انتظار ہے‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’قربان ہونے کو ہمارے بچھڑے بھی تیار اور بے تاب ہیں، اللّہ تعالیٰ سب کی قربانی اور تیاریاں قبول فرمائے‘‘


ٹویئٹر صارفین کپتان سرفراز احمد کے خوبصورت بچھڑوں کی تصاویر کے بے حد پسند کر رہے ہیں