Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

جمعے کو ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روکنے کا فیصلہ

شائع 28 اگست 2019 02:33pm

سسس

اسلام آباد: جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے، ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے دن بھارتی فوج کے مظالم کا شکار مقبوضہ وادی کے مظلوموں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں ابتدائی پروگرام کی تفصیلات شیئر کیں جس کے مطابق،  وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔

عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے، احتجاج کے لیے سِول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جمعے کے روز آدھے گھنٹے کے لیے ٹریفک روکی جائے گی، اجلاس جاری ہوا تو عمران خان کی قیادت میں وزیر اعظم آفس کے باہر جمع ہوں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں مظاہرہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مقامات کا تعین کریں گے۔