Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

‘ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے ہے’

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2019 06:49am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، یہ ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے، بہتر انتظامات سے مریضوں کو سہولتیں ملیں گی۔

The MTI Act/Ordinance is to enable improved & modern management of public sector hospitals. This is NOT privatization but part of our public sector hospitals' reform plan.The hospitals will remain Govt hospitals. Better managed hospitals will mean better facilities for patients.

3,361 people are talking about this

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، پاکستان کے 66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی صحت عامہ سے متعلق ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان عالمی صحت عامہ کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شعبہ صحت میں اہم اصلاحات کررہی ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div