Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

معروف نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے

شائع 27 اکتوبر 2019 11:03am

کراچی: معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔

یوسف میمن طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، ان کی عمر 60 برس تھی۔

یوسف میمن  نے مجھے د ر پہ پھر بلانا ،جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں جیسی مسحور کن نعتیں پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔