پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن،سقوط ڈھاکا کو 48سال ہوگئے

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2019 05:39am
فائل فوٹو

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،سقوط ڈھاکا کو 48سال ہوگئے۔1971میں اپنوں غفلت اور بھارت کی سازش سےمشرقی پاکستان بنگلادیش بنا تھا۔

سانحہ مشرقی پاکستان آج بھی دل و دماغ کو غم اور ملال سے بھر دیتا ہے، وہ دن ہمیں بھارت کی مکاری، تو اپنوں کی بے وفائی یاد دلاتا ہے لیکن یہ بھی سمجھاتا ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھنا بہت ضروری ہے۔

16دسمبر1971 پاکستان کی تاریخ کا وہ المناک دن جب دو قومی نظریے کو زک پہنچائی گئی،خونِ گراں مایہ، خونِ ارزاں ہوا،بہنیں، بیٹیاں، بچے، اپنے ہی وطن میں راندہ درگاہ ٹھہرے۔

بھارتی سازشوں اور اپنوں کی عاقبت نااندیشی نے 90ہزار فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبورکیا۔

ضمیر مردہ ہوئےاور ہتھیار اٹھائے گئےپھر مشرقی پاکستان میں ظلم و ستم کا وہ بازار گرم ہوا، جسے دیکھ کر زمین و آسمان بھی رو پڑے،لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا،ایک اور ہجرت کا آغاز ہوا،جو آج تک جاری ہے۔

بنگالی کو دوسری قومی زبان قرار دینے کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کے احتجاج پر 1952 میں ڈھاکا میں فائرنگ کا واقعہ مشرقی پاکستان کے بنگلا دیش بننے پر ختم ہوا،تاریخ نے ہمیں سبق سکھایالیکن کیا یہ سبق ہمیں یاد ہے۔