متحدہ عرب امارات:شدید بارشوں کا سلسلہ جاری

شائع 09 مارچ 2016 10:19am

rain-in-u-a-e00000000

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی،ابوظہبی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

متحدہ عرب امارات ایک ہفتے سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے،متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ابوظہبی میں شدید بارشوں کے باعث آج تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم دبئی میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے اور کئی ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

منگل سے اب تک سب سے زیادہ بارش الفوحہ میں ستتر ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جسے شہریوں نے خوب انجوائے کیا،محکمہ موسمیات نے کل شام تک یو اے ای کے مشرقی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔