نکیال آزاد کشمیرمیں کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق
فائل فوٹوآزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار بدقسمت خاندان گوجرنوالہ سے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال آرہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
سپلائی کے مقام پر بے قابو ہونے پر کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا، حادثے کے باعث 3خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔
پولیس کے مطابق،حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ لاشوں کو گھر منتقل کر دیا گیا ۔
لاشیں گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اورعلاقے میں کہرام مچ گیا، متاثرہ خاندان نکیال کے گاؤں سیری کھنڈہار کا رہائشی تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔