چین میں کورونا وائرس سے مزید 65افراد ہلاک،ہلاکتیں 426 ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ :چین میں کورونا وائرس سے مزید 65افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 426 ہوگئی۔
چین میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،ووہان کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا شکار 39سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 15کیسز سامنے آچکے ہیں،جس کے بعد ہانگ کانگ میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔
چین کے ساتھ سرحد بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام نے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔
چین میں ایک ماہ کی بچی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کا علاج کرنے والا ڈاکٹر بھی وائرس کا شکارہوگیا۔
چین میں ایک دن میں 3ہزار 235کیسز رپورٹ ہوئے،ووہان کے نئے کورونا وائرس اسپتال میں بہترین طبی امداد کا انتظام کرلیا گیا۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے وائرس کے روک تھام کے لیے مؤثر اقدمات کو سراہا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انتشار پھیلانے کے بجائے وائرس سے بچاؤکے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔
کورونا وائرس سے چین کی معیشت متاثر ہوئی تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے چینی معیشت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔