چین میں کورونا وائرس سےمزید 65اموات، ہلاکتیں  492 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 05 فروری 2020 09:29am
فائل فوٹو

بیجنگ :چین میں کورونا وائرس سےمزید 65اموات سامنے آگئیں  ،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 492ہوگئی، 25ہزار400افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،وائرس سے اموات490سےتجاوزکرگئیں،مریضوں کی تعداد میں بھی ریکارڈاضافہ ہونے لگا،25ہزارسےزائد افراد میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ووہان میں مہلک وائرس کے علاج کے لیے قائم ایمرجنسی اسپتال میں علاج شروع کردیا گیا جبکہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث جمنازیم اور ایگزبیشن سینٹر بھی ایمرجسنی وارڈمیں تبدیل کر دیئےگئے۔

ادھر صوبے ہوبئی میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان  میں لاک ڈاؤن کے باعث ہو کا عالم ہے،عوام سے بھری رہنے والی سڑکیں ،مارکیٹس اوردیگرعوامی مقامات مکمل سنسان دکھائی دیتےہیں۔