چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2000تک جا پہنچی
فائل فوٹوبیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2000تک جا پہنچی، عالمی ادارہ برائے صحت نے وائرس کے حوالے سے بےجا ردعمل ظاہر کرنے سے روک دیا۔
چین میں جان لیوا وائرس کورونا کے وارجاری ہیں، مزید درجنوں افراد لقمہ بن گئے،وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی، اب تک صرف چین میں 75ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ چین سے باہر متاثر افراد کی تعداد چند 100 ہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے چینی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز کے باہر عوام کا 'تھوڑا حصہ' شکار ہوا اور اموات کی شرح اب بھی بہت کم ہے۔
ادھر جاپانی کروز شپ میں پھنسے 300 سے زائد امریکی وطن واپس پہنچ گئے، تمام افراد کو 14دن کے لیے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جائے گا۔
وائرس کے باعث چینی معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہے ،ملک کے کئی شہروں میں ہونےوالی اہم تقریبات منسوخ یا ملتوی کردی گئی ہیں ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔