Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش، پیپلز پارٹی رہنما گرفتار

شائع 26 مارچ 2020 06:04am

راولپنڈی: جاں بحق ہونے والے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں پولیس نے جنازے پر چھاپہ مار کر سلیم چیمہ اور 25 دیگر افراد کو گرفتار کرکے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے۔ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی بھی جگہ 5 سے زائد افراد اکٹھے نہیں ہو سکتے۔

تاہم اس پابندی کے باوجود راولپنڈی میں ایک نماز جنازے میں 25 افراد شریک ہوئے۔ پولیس نے نماز جنازہ پر چھاپہ مار کر تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر جس شخص کی نماز جنازہ تھی، وہ بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض تھا۔

جبکہ خفیہ طور پر اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم چیمہ کو گرفتار کرلیا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے دیگر تمام لوگوں کو بھی گرفتار کر کے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔