پنجاب: کورونا کیسز، رائے ونڈ مکمل سیل کردیا گیا

شائع 31 مارچ 2020 04:42pm

پنجاب کے شہر رائے ونڈ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ہےاور  پورے شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا۔

تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند کرادی گئیں،پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

 داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی ہے۔