سندھ ہائیکورٹ نے 18سال بعد ڈینیئل پرل قتل کیس کا فیصلہ سنادیا
فائل فوٹوکراچی :سندھ ہائیکورٹ نے 18سال بعد امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے نے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل جبکہ ملزمان فہد نسیم،شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو بری کردیا ۔
واضح رہے کہ ڈینیئل پرل کو جنوری 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت حیدرآباد نے 15 جولائی 2002 کو مقدمہ کا فیصلہ سنایا تھا ، ٹرائل کورٹ نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی۔
عدالت نے فہد نسیم ، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی سے وال اسٹریٹ جرنل سائوتھ ایشیا کے بیورو چیف ڈینیئل پرل کو کراچی اغوا ءکیا تھا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔