عثمان بزدارکالاہور کےعلاقوں کادورہ، لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ
فائل فوٹولاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج لاہور شہر اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فضائی دورے کے دوران بند مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا۔
سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابراورمارکٹیں سنسان نظر آنے پر عثمان بزدار نے حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کی صحت اورجان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں ،پولیس،پاک فوج اوررینجرز مثالی کردارادا کررہے ہیں،پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانا ان کا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمدکرنے پر ٹرانسپورٹر اورتاجربرادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔