ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ: وفاقی حکومت کا تشویش کا اظہار
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فوجداری مقدمات کے تناظر میں اگرچہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے، اسی تناظر میں سندھ کی حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ڈینیئل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے دو اپریل کے فیصلے سےآگاہ ہیں اور وفاقی حکومت کو اس فیصلے پر تشویش کا اظہار ہے۔ اس صورتحال میں سندھ حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اپیل آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ وفاق نے سندھ حکومت کو انصاف کے تمام تقاضےپورے کرنے کےلئےکہاہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو اپیل دائر کرنے کے حوالے سے بہترین وسائل استعمال کرنے کا کہاہے۔
بیان کے مطابق سندھ کی حکومت کومعاملہ پر اٹارنی جنرل پاکستان سے بھی مشاورت کرنے کا کہاگیاہے ۔ اپیل دائر ہونے کا عمل مکمل ہونےتک تمام ملزمان کے خلاف نقص عامہ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔تمام ملزمان کواپیل دائر ہونے تک تین ماہ کےلئے نظربند کیا گیاہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ اور حکومت پاکستان دہشتگردوں منطقی انجام تک پہنچانے کےلئےتمام قانونی ضابطےپورےکرنےکےلئےپرعزم ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔