'کورونا کی جنگ جیتنے کےلئے سب کی مدد درکار ہے'

شائع 03 اپريل 2020 05:14pm
فائل فوٹو

پاک فوج نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے علمائے کرام، میڈیا اور عوام سے تعاون کی اپیل کردی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی سی کے تحت کام کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار اورمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹراین سی سی کےتحت کام کررہاہے۔پاک فوج تمام صوبوں کو مدد فراہم کررہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا اور علماءسےتعاون کی اپیل کرتےہوئے کہاکہ کورونا کی جنگ جیتنے کےلئے سب کی مدد درکار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ وزیراعظم قومی حکمت عملی بنانےمیں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےسختی سےہدایت کی ہےکہ ذخیرہ اندوزوں اورمصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کونہیں چھوڑیں گے۔