استنبول سے 194پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل

شائع 03 اپريل 2020 06:58pm
فائل فوٹو

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ استنبول میں پھنسے194پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔پاکستان پہنچنے والے تمام افراد کو قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پرموجو د ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کیے جانے کے بعد تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز میں بنے قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

مسافروں کو ٹیسٹ نیگیٹیوآنےپرمسافروں کوگھرجانےکی اجازت ہوگی۔