'قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے'

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 07:21pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور سول انتظامیہ کی مدد کےلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ با ہمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے اس چیلنج میں سرخ روح ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں میں کور کمانڈرز اپنے ہیڈ کوارٹرز سے بذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور سول انتظامیہ کی مدد کےلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ تمام کمانڈرز کورونا وائرس سے متاثرہ عوام تک ہر ممکن وسائل فراہم کریں۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ گلگت بلستان آزاد کشمیر اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تم امداد پہنچائی جائے ، قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے ، با ہمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے اس چیلنج میں سرخ روح ہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہر شہری کی اہمیت ہے۔