'اپریل کے آخر تک کورونا کے باعث صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے'

شائع 09 اپريل 2020 04:45pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کردیا ہے کہ اپریل کے آخر تک کورونا کے باعث صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔ ملک بھر کے اسپتالوں پر بہت دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

عمران خان مختصردورے پرکوئٹہ پہنچےجہاں وہ صوبائی کابینہ اراکین اورپارلیمانی رہنماوں سےملے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران عمران خان نے کہامختلف ممالک میں اب لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہےالبتہ صوبے بتائیں گے کہ لاک ڈاؤن کیسے ختم کیاجائے۔

صوبائی کابینہ اورپارلیمانی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا دیگرصوبوں کےمقابلےمیں بلوچستان کےاسپتالوں پرکم دباؤ ہوگا۔ صوبے کی آبادی کم ہے، اس لئے کوروناکوکنٹرول کرنا آسان ہوگا۔ ملک بھر میں طبی عملےکوحفاظتی کٹس فراہم کررہےہیں۔

وزیراعظم نے کہاکورونا سے اکیلے کوئی نہیں لڑسکتا، پوری قوم کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کوئٹہ میں اپنے دورے کے دوران انسدادکوروناسےمتعلق اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نےقرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اورانتظامات کاجائزہ بھی  لیا۔