Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے رقم وصول کرنے کا درست اور آسان طریقہ

شائع 10 اپريل 2020 03:18pm

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اگر آپ دیہاڑی دار مزدور ہیں یا کسی ایسے دیہاڑی دار مزدور کو جانتے ہیں جس کا روزگار کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہوا ہے اور اگر حکومت پاکستان کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے کی حکومتی امداد لینا چاہتے ہیں تو ابھی 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر اس کے جواب میں یہ آئے کہ 'آپ کی اہلیت کے بارے میں کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تو آپ دوسرے ایس ایم ایس کا انتظار کریں، اس میسج میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ اہل ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایس ایم ایس آیا ہے کہ آپ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے اہل ہیں اور رقم کے حصول کیلئے آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا تو تب بھی آپ دوسرے ایس ایم ایس کا انتظار کریں۔ جب آپ کو یہ ایس ایم ایس آئے جس پر تاریخ لکھی ہو تو تب ہی آپ اپنے پیسے لینے جائیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ گھروں سے آپ تب ہی نکلیں جب تاریخ والا ایس ایم ایس آپ کے پاس آئے کیونکہ لمبی قطاروں اور ہجوم سے ہمیں ہر حال میں بچنا ہے کیونکہ ہجوم سے کورونا وائرس زیادہ بڑھتیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں حکومت آپ کو احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے دے رہی ہے، اس لئے اگر آپ کو تاریخ اور 12 ہزار والا میسج آئے تو آپ بینک کے اے ٹی ایم، بازار یا کیمپ سے 12 ہزار روپے ہی وصول کریں، کسی کو پیسے کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کا یہ میسج آپ کو 8171 سے ہی آئے گا اوراگر اس قسم کا میسج آپ کو کسی اور جعلی نمبر سے آئے تو اسے نظرانداز کردیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div