پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گجرات کے قریب گرکر تباہ ،2پائلٹ شہید
فائل فوٹوراولپنڈی :پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گجرات کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، پاک فوج کا تربیتی طیارہ آج صبح معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ حادثے کا شکارہوگیا ۔
گجرات کے قریب مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، انسٹرکٹرپائلٹ میجرعمراورتربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان حادثے میں شہید ہوئے ، میجرعمر کا تعلق گجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہارسے ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔