پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، 100انڈیکس میں 650پوائنٹس کمی

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 09:38am
فائل فوٹو

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100انڈیکس میں 650پوائنٹس کمی کے بعد 31ہزار 377پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج منفی زون سے باہر نہ آسکی۔

اوپیک اور روس کے درمیان تیل کی پیداوارمیں کمی کے معاہدے سےآئل سیکٹرمیں تو معمولی بہتری آئی لیکن مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ رہا۔

ایک موقع پر انڈیکس میں 650پوائنٹس کمی ہوئی ،جس کے بعد انڈیکس31ہزار377پرآگیاتاہم معمولی خریداری کے باعث اب سے کچھ دیرپہلےتک ہنڈریڈانڈیکس 451پوائنٹس کمی سے 31ہزار581پر دیکھاگیا۔