خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان کو غیر حاضر وزیر صحت قراردیدیا
فائل فوٹوپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان کو غیر حاضر وزیر صحت قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی وزیر صحت بھی ہیں، وہ قوم کی زندگی وموت کے سنگین ترین بحران میں خود کارکردگی دکھائیں۔ اس وقت پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ 'پراکسیز ہیلتھ منسٹرز' کون بنے ہوئے ہیں؟
انہوں نے کہاڈاکٹر ظفر مرزا نے خود تسلیم کیا کہ 78 فیصد کورونا تافتان سے آنے والے زائرین سے پھیلا۔ جو شخص تافتان سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور کورنٹین کی ذمہ داری نہ نبھا سکا۔ اسے پوری قوم کی صحت کی ذمہ داری دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا امیر غریب نہیں دیکھ رہا بلکہ پاکستان کے طول وعرض میں ہر شہری کو نشانہ بنارہا ہے، ان حالات میں وزیراعظم اور وزیرصحت عمران خان کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ اور کارکردگی صفر ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔